09:46 , 15 نومبر 2025
Watch Live

اداکارہ علیزے شاہ کا انڈسٹری پر کڑا موقف: "کام تبھی کروں گی جب عزت ملے گی”

اداکارہ علیزے شاہ

اداکارہ علیزے شاہ نے شوبز انڈسٹری میں جاری غیر پیشہ ورانہ رویوں اور فنکاروں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر کھل کر آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب اسی صورت میں کام کریں گی جب انہیں عزت ملے گی۔

اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے انڈسٹری میں کام کے بدلے فنکاروں کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ "اداکاروں کی زندگی باہر سے جتنی پرکشش نظر آتی ہے، اندر سے اتنی ہی تکلیف دہ ہوتی ہے۔”

علیزے شاہ نے انکشاف کیا کہ ڈراموں میں کام کرنے کے باوجود فنکاروں کو تین تین ماہ بعد ادائیگیاں کی جاتی ہیں۔ "ہمیں اپنی محنت کی رقم کے لیے لوگوں سے فون پر بار بار بات کرنی پڑتی ہے، اور جب چیک ملتا ہے تو ایسا لگتا ہے کہ ہم پر احسان کیا جا رہا ہو،” اداکارہ نے کہا۔

انہوں نے بتایا کہ اکثر پروڈکشن ہاؤسز کی جانب سے یہ رویہ اختیار کیا جاتا ہے کہ جیسے فنکاروں پر کام دے کر احسان کیا جا رہا ہو۔ علیزے نے دو ٹوک انداز میں کہا، "اگر یہ احسان ہے تو اپنا احسان اپنے پاس رکھیں۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ فنکار کی سب سے بڑی ضرورت عزت اور وقت پر ادائیگی ہوتی ہے۔ "جہاں کام میں عزت نہ ہو، وہاں کام کیسے ممکن ہے؟” اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں نہ صرف میمز اور آن لائن ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا بلکہ میٹنگز کے دوران ان کی ذاتی امیج پر سوال اٹھائے جاتے ہیں۔

"جب میٹنگ میں بلایا جاتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ آپ کی امیج خراب ہے، آپ کو کیوں کاسٹ کریں؟ میں پوچھتی ہوں کہ یہ سوال آپ مجھ سے کرنے والے ہوتے کون ہیں؟”

اداکارہ نے کہا کہ میٹنگز میں بلایا جاتا ہے صرف اس لیے کہ کسی کو ذہنی طور پر توڑا جا سکے، اور پھر کہا جاتا ہے کہ ہم آپ پر بڑا احسان کر رہے ہیں۔ "مجھے صرف عزت اور وقت پر ادائیگی چاہیے، اگر آپ یہ نہیں دے سکتے تو آپ سے بڑا بھکاری کوئی نہیں۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION